بابراعظم کو ناقص کپتانی کے طعنے سننے پڑ گئے

کراچی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) ٹیم کی کارکردگی پر لگی لپٹی رکھے بغیر تبصرے کرنے والے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابر اعظم کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے

تفصیلات کیمطابق ٹیم کی کارکردگی پر لگی لپٹی رکھے بغیر تبصرے کرنے والے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابراعظم کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے انھوں نے کہا کہ بابراعظم فیلڈ میں موجود تو تھے تو مگر انھیں معلوم نہیں تھا کہ کرنا کیا ہے ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ فیلڈ میں اپنی مرضی کے فیصلے کریں تاکہ مستقبل میں ایک اچھے کپتان کے طور پر سامنے آسکیں بابر کو سمجھنا چاہے کہ ان کو جو مواقع اب مل رہے ہیں وہ زندگی بھر نہیں ملتے رہیں گے اس لیے انھیں ان سے ہی زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے

واحد پاکستانی ان فارم بیٹسمین بابر اعظم کو اب اپنے کھیل کے ساتھ قیادت کا اضافی بوجھ بھی اٹھانا پڑرہا ہے انگلینڈ سے دوسرے ٹی 20 میں ففٹی اسکور کرنے کے باوجود ٹیم کو میچ نہ جتوانے پر بطور کپتان وہ تنقید کی زد میں آگئے انھیں اب اس حوالے سے طعنے سننا پڑرہے ہیں جس سے دہری ذمہ داری سنبھالنے والے نوجوان کرکٹرکی اصل آزمائش شروع ہوگئی

About admin

Check Also

ًمریم نواز کی سولو فلائٹ زرداری ناراض اور چچا پریشان

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) مریم نواز کی سولو فلائٹ زرداری ناراض اور چچا پریشان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *