ایک نوٹیفکیشن کی مار ہوں حکومت ٹرانسفر کرے گی چلا جاؤں گا

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کوشش ہوگی کہ پولیس کے رویے کو بہتر کریں انعام غنی

تفصیلات کیمطابق آئی جی پنجاب کا چارج سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہے پالیسی بنانا اور ہمارا کام ہے اس پر عمل کرانا ہے انہوں نے کہاکہ پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کوشش ہوگی کہ پولیس کے رویے کو بہتر کریں انہوں نے کہا کہ سابق آئی جی شعیب دستگیر نے اچھی ٹیم بنائی تھی آئندہ بھی پولیس میں تقرر و تبادلے میرٹ پر ہوں گے اپنی تعیناتی کے خلاف عدالت میں درخواست پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی

ان کا مزید کہنا تھا جنرل پولیس ایریا کی تعریف پڑھیں تو اس میں لکھا ہے کہ سارے صوبائی پولیس افسر آئی جی کے تحت اپنے فرائض انجام دیں گے انعام غنی نے کہا کہ سی سی پی اولاہور کی اپنی ذمہ داریاں ہیں اس میں وہ بہتر کارکردگی دکھائیں گے تو میں مطمئن رہوں گا اور اگر وہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گے تو میں اور حکومت ان سے مطمئن نہیں ہوں گے کیونکہ حکومت ہمیں اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے ہی تنخواہ دیتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں