ایک اور رکن صوبائی اسمبلی میں کورنا وائرس کی تصدیق

سندھ سے تعلق رکھنے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید عبدالرشید بھی کورنا وائرس کا شکار ہو گئے

ترجمان جماعت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کراچی کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان کا کہنا تھا سیدعبدالرشید نے گزشتہ روز اپنا ٹیسٹ آغا خان ہسپتال سے کرایا جن کی رپورٹ اب مثبت آگئی

جس کے بعد امیر جماعت اسلامی اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق وہ گھر میں ائیسولیٹ ہو گئے اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں عوام سے گھروں میں رہنے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں