تہران ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 25 نومبر 2020) ایران کا امریکہ کیساتھ تعلقات بحال کرنے کا عندیہ
تفصیلات کیمطابق صدر حسن روحانی نے ٹیلی وژن پر خطاب میں کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ٹرمپ کے دور صدارت سے پہلے والے تعلقات کو بحال کیا جا سکتا ہے ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اگر نومنتخب جوبائیڈن تعلقات میں بہتری کے لیے عزم دکھاتے ہیں تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے دونوں ممالک 20 جنوری 2017 کے تعلقات پر واپس جاسکتے ہیں
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن بھی اپنی انتخابی مہم کے دوران ایران کیساتھ مسائل حل کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں