اگر حالات ٹھیک ہوئے تو 15 ستمبر کو سکول کھولیں گے وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے اگر حالات ٹھیک ہوئے تو 15 ستمبر کو سکول کھولیں گے

تفصیلات کیمطابق انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 7 ستمبر کو وزراء تعلیم کی میٹنگ ہو گی جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ سکول کھولیں گے یا نہیں اگر سکول کھولنے کا فیصلہ کیا تو وزارت صحت تفصیلی طریقہ کار کا اعلان کریں گے

 ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزارت تعلیم نے قومی تعلیم کا فریضہ شروع کی  این سی اوسی کو فعال ادارہ بنایا صوبوں کے ساتھ ملکر فیصلے کئے پہلے فیصلہ کیا سکول بند ہوں گے 13مارچ کو سکول بند کیے پھر ستمبر کی تاریخ دی، نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے بچوں کا امتحان ممکن نہیں ہے ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا ایسا فارمولہ بنایا کہ 40لاکھ طلباء کو پروموٹ کیا گیا سب نے متفقہ طور پرتسلیم کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں