اپوزیشن کا آج دوسرا پاور شو کراچی جلسے کی تیارں مکمل

کراچی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا تحت اپوزیشن کا حکومت مخالف دوسرا بڑا پاور شو آج کراچی میں ہو گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی

تفصیلات کیمطابق اپوزیشن حکومت مخالف دوسرا پاور شو آج کراچی میں کریں گے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی جلسہ گاہ میں 5 مرکزی دروازے قائم کیے گئے جن میں 3 مردوں کے لیے ایک عورتوں کے لیے اور ایک مرکزی قائدین کے لیے جلسہ گاہ میں تمام جماعتوں کے پرچم اور قائدین کے لیے خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دیے گئے

پیپلزپارٹی رہنماؤن کا کہنا ہے جلسہ میں پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے جن میں مولانا فضل الرحمٰن بلاول بھٹو مریم نواز اور دیگر اہم رہنما ہوں گے جلسے کا آغاز اتوار کو شام ساڑھے 4 بجے ہوگا جلسے کے اسٹیج پر مرکزی اسکرین کے ساتھ 80 فٹ طویل اور 80 فٹ چوڑی ایس ایم بی اسکرین نصب کی گئی ہے اسٹیج پر اسکرین کے نیچے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا بینر آویزاں کیا جائے گا جس پرمرکزی قائدین کی تصاویر ہوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں