انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو خطرناک قرار دیا

لندن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو خطرناک قرار دیا

تفصیلات کیمطابق ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس میں انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کی کارکردگی کا گراف اس فارمیٹ میں ماضی کی نسبت اب کافی بہتر ہے امید ہےکہ  سیریز میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی میچز کے لیے جیسن روئے کی عدم موجودگی نقصان دہ ہوگی

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد اب وائٹ بال کرکٹ میں بھی جیت کے ساتھ اس کا اختتام کرنے کی کوشش کریں گے پاکستانی ٹیم کے پاس بابر اعظم  جیسے دوسرے بہترین بلے باز ہیں تو ہمارا کمبی نیشن بھی زبردست ہے پاکستان کے بعد سیزن کی آخری سیریز آسٹریلیا کے خلاف ہوگی اس کے بعد ہماری تمام تر توجہ اگلے سیزن میں اچھی کارکردگی اور ورلڈکپ ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں