29

انڈیا چائنہ تنازعہ امریکا کا اپنی فوج ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ

امریکہ (نیوز ٹائم اپڈیٹس) انڈیا چائنہ تازعہ امریکا کا بھارت کی مدد کے لیے اپنی فوج ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق انڈیا اور چائنہ کے درمیان  جاری سرحدی تنازعے پر اب امریکہ کی جانب سے انڈیا کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انڈیا اور چائنہ کے درمیان تنازعے میں امریکہ نے انڈیااور جنوب مشرقی ایشیاء میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ چینی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کی افواج مناسب طور پر موجود ہیں بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ چائنہ کی کمیونسٹ پارٹی کے ردعمل سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ ویتنام  انڈونیشیا  ملیشیا  فلپائن اور بحیرہ جنوبی چین جیسے ممالک کے لئے خطرہ ہیں اس لئے ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ امریکی فوج کو درست موقع پر مثبت نتائج کے لئے استعمال کیا جائے

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز مںظر عام پر آنے والی خبرون میں بتایا گیا تھا کہ چائنہ کو اطلاع ملی ہے کہ انڈیا وقت کا سہارا لے کرامریکہ جیسے ممالک کی حمایت حاصل کر رہا ہے جس کے بعد چائنہ کے 8 جنگی طیارے تائیوان کی سرحد پر گشت کر کے پیغام دے رہے ہیں کہ واشنگٹن کے قریب نہیں جانا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں