انٹرنیٹ کی سپیڈ کا نیا ریکارڈ 178 ٹیرا ابٹس فی سکینڈ

لندن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے آپٹیکل فائبر کے 178 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرکے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

تفصیلات کیمطابق آپٹیکل فائبر سے ڈیٹا منتقلی کا سابقہ ریکارڈ 150.3 ٹیرابٹس فی سیکنڈ کا تھا جو 2018 میں جاپان میں قائم کیا گیا تھا موجودہ ریکارڈ اس سے بھی تقریباً 18.5 فیصد زیادہ تیز رفتار ہے

اگرچہ یہ کامیابی تجرباتی اور محدود پیمانے پر حاصل کی گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبرز کے موجودہ انفرا اسٹرکچر میں معمولی اور کم خرچ تبدیلی کے بعد یہ ٹیکنالوجی بڑی سہولت سے انٹرنیٹ کو غیرمعمولی طور پر تیز رفتار بنا سکے گی

 آسانی کےلیے یوں سمجھ لیجیے کہ اس رفتار پر 15 گیگابائٹس والی 1500 ویڈیوز صرف ایک سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں