انوشکا شرما راشد خان کی بیوی ہے

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) گوگل نے انوشکا شرما کو کو افغان کرکٹر راشد خان کی بیوی بنا ڈالا

تفصیلات کیمطابق ۔دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن  گوگل نے معروف بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو افغان کرکٹر راشد خان کی بیوی بنادیا۔بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق گوگل کے الگورتھم میں غلطی کی وجہ سے 10 اکتوبر 2020 کے بعد گوگل نے بھارتی اداکارہ کو افغان کرکٹر راشد خان کی بیوی بنا کر پیش کیا

رپورٹ کے مطابق جیسے ہی کوئی شخص گوگل پر راشد خان کی اہلیہ سرچ کرتا ہے تو گوگل اس کے سامنے انوشکا شرما کو افغان کرکٹر کی بیوی بناکر اس کا تعارف پیش کرتا ہے اسی حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بظاہر گوگل کے الگورتھم میں غلطی کی وجہ سے ہی انوشکا شرما کو انٹرنیٹ پر افغان کرکٹر کی بیوی بناکر پیش کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں