امریکی صدارت انتخابات جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 4 نومبر 2020)امریکی صدارت انتخابات جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری

تفصیلات کیمطابق امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخاب کےلیے ووٹنگ مکمل ہوجانے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جس میں جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 213 الیکٹورل ووٹس حاصل کرچکے ہیں جب کہ مخالف امیدوار جو بائیڈن 224 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے ہیں

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق الیکٹورل ووٹس کے اعتبار سے اگرچہ بائیڈن کو برتری حاصل ہے لیکن اگر عوامی ووٹوں کی بنیاد پر دیکھا جائے تو بائیڈن اور ٹرمپ کو حاصل ہونے والے ووٹوں کی تعداد میں صرف ایک فیصد کا فرق ہے امریکا میں مجموعی طور پر 538 الیکٹورل ووٹس ہیں جن میں سے 270 یا زیادہ الیکٹورل ووٹس حاصل کرنے والا امیدوار فاتح قرار دیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں