امریکی جارحیت کی صورت میں امارات پر حملہ کردیں گے،ایران

 لندن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) امریکی جارحیت کی صورت میں ایران نے متحدہ عرب امارات پربراہ راست حملے کی دھمکی دی ہے

تفصیلات کیمطابق برطانوی خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ آئی کیمطابق ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں ایران نے ابوظہبی  کے ولی عہد  اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کانڈرمحمدبن زاید النہیان سے براہ راست رابطہ کیا

مڈل ایسٹ آئی کیمطابق اگرچہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے محسن فخری زادہ کے قتل کی ذمے داری قبول کر لی ہے لیکن ایران کو خدشہ ہے کہ امریکا میں  عہدے سے سبک دوش ہونے والے صدر ٹرمپ ایران کے خلاف کوئی اقدام کرسکتے ہیں

ان ہی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان سے براہ راست رابطہ کر کے انہیں آگاہ کیا کہ اگر امارات سے امریکا نے جارحیت کی تو ایران براہ راست متحدہ عرب امارات پرحملہ کردے گا اور امارات کو فخری زادہ کا قاتل تصور کرے گا

 

About admin

Check Also

دھاندلی سے انکار پر ٹرمپ نے الیکشن سیکیورٹی چیف کو برطرف کردیا

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 18 نومبر 2020) دھاندلی سے انکار پر ٹرمپ نے الیکشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *