امریکی انتخابات: مظاہروں جھڑپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 4 نومبر 2020) صدر ٹرمپ کے حامیوں کے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرے جھڑپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع 

تفصیلات کیمطابق امریکی انتخابات نتائج کے بعد پیدا ہونے والی بے یقینی کی صورت حال اور صدر ٹرمپ کی جانب سے فتح کے دعوے اور دھاندلی کے الزامات کے بعد مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں  متعدد مقامات پر درجنوں اور کہیں سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نکلے ہیں جب کہ منیسوٹا میں ایک درجن سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے

امریکا میں انتخابی نتائج سے  پیدا ہونے والی غیر یقیینی صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ اور شہریوں نے ممکنہ بد امنی اور فسادات کی پیش بندی کے انتظامات شروع کردیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں