امریکی انتخابات جوبائیڈن شاندار فتح کے قریب

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 5 نومبر 2020) امریکی انتخابات جوبائیڈن شاندار فتح کے قریب

تفصیلات کیمطابق امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور 538 الیکٹورل ووٹس میں سے 264 الیکٹورل ووٹس حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن فیصلہ کن فتح کے قریب پہنچ چکے ہیں امریکا میں صدارتی امیدوار کی حتمی فتح کےلیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ 270 یا زیادہ الیکٹورل ووٹس حاصل کرے

دوسری جانب موجودہ امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 214 الیکٹورل ووٹس حاصل کرسکے ہیں اب ان کی جیت کا مکمل دار و مدار سوئنگ اسٹیٹس پر ہے جو بائیڈن اگرچہ اپنی فتح کےلیے بہت پرامید ہیں لیکن انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ جب تک مکمل نتائج نہیں آجاتے تب تک وہ اپنی فتح کا اعلان بھی نہیں کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں