امریکی الیکشن، نتائج کے بعد فسادات اور لڑائی جھگڑوں کا خدشہ سیکورٹی الرٹ

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 4 نومبر 2020) امریکی الیکشن، نتائج کے بعد فسادات اور لڑائی جھگڑوں کا خدشہ سیکورٹی الرٹ

تفصیلات کیمطابق امریکہ میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والے الیکشن کے نتائج کے بعد ملک میں فسادات اور لڑائی جھگڑوں کے خدشات کی وجہ سے سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی غیر ملکی خبر رساں اادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملک میں ممکنہ طور پر فسادات ہوسکتے ہیں

جس کی بناء پر وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی اس کے ساتھ ساتھ نیشنل گارڈز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے  وائٹ ہاؤس کے اطراف خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں جب کہ واشنگٹن نیویارک سمیت کئی شہروں میں کاروباری مراکز کو بھی لکڑی کے تختوں کی مدد سے سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں