امریکا میں مسلم رہنماؤن نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کر دیا

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) امریکا میں مقیم مسلم رہنماؤن نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کردیا ممتاز امریکی مسلم رہنما طاہر جاوید اور ان کے ہمراہ محسن انصاری نعمان حسین مصطفیٰ تمیز اور ڈاکٹر اعجاز نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن سے ورچوئل میٹنگ کی اور حمایت کا اعلان کیا

 امریکی میڈیا کیمطابق مسلمز فار بائیڈن کے پلیٹ فارم سے ہونے والی آن لائن فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے نفرت اور نسلی امتیاز کا پرچار کیا انھوں نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا میں امریکا کا صدر منتخب ہوا تو مسلمانون کو اپنی انتظامیہ میں شامل کروں گا جوبائیڈن کا کہنا تھا حالیہ برسوں میں مذہب کی بنیاد پر جرائم میں 15 فی صد اضافہ ہوا امریکا میں آباد مسلمان کمیونٹی ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے

 امریکی مسلمانوں نے ان کے مخالف جوبائیڈن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی انتخابات سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن کے درمیان صدارتی دوڑ میں اپنی نامزدگی کے دفاع کے لیے پہلی بحث ریاست اوہایو کے شہر کلیولینڈ میں 29 ستمبر کو شروع ہو گی

About admin

Check Also

ًمریم نواز کی سولو فلائٹ زرداری ناراض اور چچا پریشان

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) مریم نواز کی سولو فلائٹ زرداری ناراض اور چچا پریشان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *