امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں آضافہ

بیجنگ(نیوز ٹائم اپڈیٹس) چینی سفارت کاروں پر پابندیاں عائد کرکے واشنگٹن بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے  چینی وزارت خارجہ

تفصیلات کیمطابق چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں ان کے نمائندوں اور سفیروں پر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کا مناسب اور ضروری جواب دیا جائے گا امریکا کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یہ پابندیاں آج ہی متعارف کروائیں جس میں چینی سفارتکاروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ یونیورسٹیوں میں جانے یا مقامی عہدیداروں سے ملاقات سے قبل اجازت اور منظوری لیں گے

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات چین میں امریکی سفارتکاروں پر پابندیوں کے جواب میں اٹھائے گئے ہیںواضح رہے کہ چین میں امریکی سفیروں کو عہدیداروں سے ملنے کہیں پہنچانے یا یونیورسٹیوں کا دورہ کرنے کے لیے حکام سے اجازت لینا ہوتی ہے بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ اجازت طلب کی جاتی ہے تو اسے عموماً مسترد یا آخری وقت میں منسوخ کردیا جاتا ہے اس کے علاوہ امریکی سفیروں کو تبت کے غیر منظور شدہ سفر کی بھی اجازت نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں