1

افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر کابل راکٹ حملوں پر گونج اٹھا

کابل ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر درالحکومت کے حساس اور سفارتی علاقوں پر نامعلوم مقام سے 14 راکٹ فائر کیے گئے جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا

تفصیلات کیمطابق ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات جاری تھیں اور کابل میں صدر اشرف غنی کو سرکاری تقریب  سے خطاب کرنا تھا کہ سفارتی علاقے پر راکٹ حملہ ہو گیا اور چند ہی منٹوں میں 14 راکٹ کابل کے ریڈ سیکیورٹی زون کے مختلف مقامات پر آکر لگے

راکٹ حملے اتنے شدید تھے کہ پورا علاقہ لرز اُٹھا اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی جس سے درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے راکٹ حملے کا ہدف نامعلوم ہے تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے اور ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں دارالحکومت کے مختلف مقامات سے 24 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں