افغانستان میں امریکہ نے اپنے 10 فوجی اڈے بند کردیے

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانسان میں امریکہ نے اپنے 10 فوجی اڈے بند کردیے

تفصیلات کیمطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے فروری میں دوحہ میں ہونے والے امریکہ اور طالبان امن معاہدے کے تحت اب تک افغانستان میں اپنے 10 فوجی اڈے بند کردیے ہیں رپورٹ میں کہا گیا  کہ کچھ فوجی اڈوں کو مکمل طور پر افغان فوج کے حوالے کردیا گیا جبکہ کچھ اڈوں کو خالی کردیا گیا لیکن انہیں اس حالت میں چھوڑا گیا ہے کہ مستقبل میں ضرورت پڑنے پران پر دوبارہ قبضہ کرسکتے ہیں

 رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا کے طالبان کے ساتھ معاہدوں کے بعد جن فوجی اڈوں کو بند کیا گیا ان میں صوبہ اروزگان میں ترین کوٹ ہلمند میں بست لغمان میں گمبیری اور پکتیا میں لائٹننگ شامل تھے فوجی اڈوں کو افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے وعدے کے تحت بند کیا جا رہا ہے

About مریم بتول

Check Also

دھاندلی سے انکار پر ٹرمپ نے الیکشن سیکیورٹی چیف کو برطرف کردیا

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 18 نومبر 2020) دھاندلی سے انکار پر ٹرمپ نے الیکشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *