اس عید پر گلے نہیں مل سکیں گے حکومتی ہدایات جاری

اسلام آباد(نیوز ٹائم اپڈیٹس) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نےعیدالفطر سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید گزشتہ تمام عیدوں سے مختلف ہے

انہوں نے کہا اس بار ہم روائتی انداز میں گلے نہیں مل سکیں گے کیونکہ اس سےکورونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ زیادہ ہے انہوں نے ہدایت کی کہ اس بار اپنے پیاروں کو دور سے عید مبارک کہیں تاکہ کورونا کو پھیلاو کا موقع نہ ملے

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عید گزشتہ عیدوں سے مختلف ہے اس عید نے بہت فرق ڈال دینا ہے ہمیں ایک دوسرے سے گلے نہیں ملنا کیونکہ اس سے وائرس کے پھیلاو کا خدشہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں