اس سال حج ہو گا مگر محدود حاجیوں کیساتھ

ریاض (نیوز ٹائم اپڈیٹس)تمام ممالک کے کوٹے میں صرف 20 فیصد افراد آسکیں گے بزرگ افراد کو حج کی اجازت نہیں ہو گی رائٹر کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق عالمی خبررساں ادارے کے رائٹر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کورونا وباء کی وجہ سے بہت کم خواہش مندوں کو حج کی اجازت ہو گی عام طور پر ہر سال تقریباً 25 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں تاہم اس بار کورونا وائرس وبا کی وجہ سے عازمین حج کی گنتی بہت محدود رکھی جائے گی

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس بار بزرگ افراد کوحج کی اجازت نہیں ہو گی کیونکہ ان میں کورونا پھیلنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں اس لحاظ سے اس بارحج میں بہت کم افراد شرکت پائیں گے تمام عازمین کو حج میں شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ اور دیگر طبی جانچ کے مراحل سے گزرنا ہو تاہم اگر کسی حاجی میں کورونا کی علامات پائی گئی تو اسے حج کرنے سے روک دیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں