اس بار کورونا وائرس سے زیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 18نومبر 2020) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اس بار کورونا سے زیادہ پاکستانی مریں گے

تفصیلات کیمطابق کورونا وائرس  کی دوسری لہر کے وارپاکستان پر شدت کے ساتھ جاری ہیں اس بارکورونا نے کئی اہم شخصیات کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جب کہ اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے

اگر حالات اسی طرح رہے تو حکومت کی جانب سے جلد سخت فیصلوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے اسی حوالے سے وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی خبر دار کیا ہے انہوں نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور پچھلی دفعہ کی نسبت اس مرتبہ ذیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں