اسرائیلی وزیراعظم اور اماراتی ولی عہد کے درمیان اہم ملاقات متوقع

تل ابیب ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) اماراتی ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کا جلد باضابطہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا

تفصیلات کیمطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید بن النہیان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں باضابطہ ملاقات پر اتفاق کرلیا گیا ہے

وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید بتایا کہ ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو میں سیاحت، توانائی، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق امور طے کرلیے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں