آصفہ بھٹو کے سیاسی کئریر کا آغاز پنجاب سے ہی کیوں؟بڑی وجہ سامنے آ گئی

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) آصفہ بھٹو کے سیاسی کئریر کا آغاز پنجاب سے کرنے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

تفصیلات کیمطابق آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے اپنی ماں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے سیاسی کئریر کا آغاز پنجاب سے کیا بے نظیر بھٹو نے بھی قومی سیاست کا عملی آغاز پنجاب سے کیا تھا

آصفہ بھٹو پی ڈی ایم ملتان کے جلسے میں سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی انہیں جلسے میں اور عوامی سطح پر بڑی پذیرائی ملی مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کی ساری قیادت نے ان کا خیر مقدم کیا

آصفہ بھٹو نے ورکروں کا جوش گرمایا اور بے نظیر بھٹو شہید کے اسٹائل میں نعرے لگوائے اور کارکنوں کے نعروں کا جواب بھی دیا آصفہ بھٹو میں بے نظیر بھٹو کی جھلک اور بیباک پن نظر آیا پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کو مدنظر رکھتے ہوئے اگرچہ انہوں نے اپنے خطاب کو پارٹی پالیسی اور اساس تک محدود رکھا سیاسی حلقوں کیجانب سے آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری کو  پاکستان کی سیاست میں نئے باب کا خوشگواراضافہ قراردیا گیا ہے

About مریم بتول

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے سے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس طلب

 لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس)وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *