آذربائیجان اور آرمنیا کی لڑائی علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہے ایران

تہران ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) ایران نے خبردار کیا ہے کہ آذربائیجان اور آرمنیا کی لڑائی علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہے ایران

تفصیلات کیمطابق عالمی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نگورنو قرہ باخ  پر داغے گئے گولوں میں سے بعض کے ایران کے سرحدی دیہات میں گرنے کی اطلاعات آرہی ہیں میڈیا کے مطابق غلطی سے گرنے والے ان گولوں سے عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور بچے کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے

حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایرانی حدود میں کسی طرح کی بمباری یا میزائل حملہ قابل قبول نہیں کیا جائے گا ہمیں اس حوالے سے بھی ہوشیار رہنا چاہیے کہ آرمینیا اور آذر بائیجان میں جاری لڑائی کہیں بڑی علاقائی جنگ میں تبدیل نہ ہوجائے ہم علاقائی امن و استحکام کے قیام کے لیے کوشاں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں