،را، کے لیے کام کرنے والا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار

 اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے انڈین خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والا سرکاری ملازم آصف صدیقی کو کراچی سے گرفتار کر لیا

  ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں اہم کارروائی  میں را سلیپر سیل کا اہم رکن آصف صدیقی گرفتار کیا گیا ہے ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے گرفتار ملزم 17گریڈ کا سرکاری ملازم تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق معلومات بھارت بھیجتا تھا

حکام کی جانب سے یہ دعویٰ ہے کہ ملزم آصف صدیقی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ تنظیم کے سلیپرسیل کا رکن ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے دہشت گردی کیلئے فنڈنگ حاصل کرتا تھا ایف آئی کیجانب  سے ملزم آصف صدیقی کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا تھا عدالت نے 15 مئی تک ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں